نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے ریاستی وزیر نواب ملک نے پیر کے روز کہا کہ مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہورہی ہے اور یہ حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام اصولوں کی تعمیل کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔
نواب ملک نے کہا ‘اس وقت پہلے مرحلے میں ریاست کے دس اضلاع میں لاک ڈاؤن سے مزید مراعات دی گئی ہیں۔ ابھی کچھ اضلاع میں پابندیاں نافذ ہیں، جبکہ کچھ اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن ہے’۔