اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: یکم مارچ سے تمام اسکولز کو بند کرنے کا فیصلہ - سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسیز کے نتائج کا اعلان جولائی اور اگست کے آخر تک کیے جائیں گے

ریاست مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے یکم مارچ سے تمام اسکولز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کورونا کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوں گے۔

decision to close all schools from march one in maharashtra
مہاراشٹر: یکم مارچ سے تمام اسکولز کو بند کرنے کا فیصلہ

By

Published : Feb 28, 2021, 11:02 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ریاست مہاراشٹر کے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں کورونا جیسی مہلک بیماری سے سیکڑوں لوگوں کے متاثر ہونے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر ممبئی سمیت ریاست کے تمام اضلاع، شہروں اور دیہاتوں میں موجود اسکولز کو یکم مارچ سے بند کرنے کا اختیار مقامی بلدیاتی اداروں اور متعلقہ ایجوکیشن محکمہ کو دیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے مزید بتایا کہ اسکولز کو بند کرنے سے پہلے تمام کلاس روم کو سینیٹائز کرنے کا حکم دیتے ہوئے تقریباً ایک ماہ قبل 28 جنوری سے ریاست بھر میں پانچوں تا آٹھویں جماعت تک کی اسکولز کو شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن حال ہی میں جب ان تمام اسکولز کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ نان ٹیچنگ اسٹاف کے علاوہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ کئی طلبا بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ ان میں سے بیشتر احتیاطی طور پر جہاں ’ہوم کوارنٹین‘ ہیں۔ وہیں، کچھ مقامی سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج بھی ہیں۔ جہاں ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ لیکن چونکہ طلبا و اساتذہ کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اس تناظر کو مد نظر رکھ کر موجودہ صورتحال پر سنجیدگی سے غور و خوص کرنے کے بعد یکم مارچ سے اسکولز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

مہاراشٹر: یکم مارچ سے تمام اسکولز کو بند کرنے کا فیصلہ

اس کے ساتھ ہی متعلقہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکولز کو بند کرنے سے پہلے تمام کلاسیز کو صاف صفائی کے علاوہ ہر کلاس روم کو سینیٹائز کرنے کی ہدایتیں بھی جاری کی گئی ہیں۔ ورشا گائیکواڑ نے مزید بتایا کہ ہم نے تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً صورتحال کا جائزہ لے کر ہی اپنی رپورٹ ریاستی سرکار کو ارسال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر کابینہ وزیر سنجے راٹھوڑ مستعفی


وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ نے کہا ہے کہ ریاست میں دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات ہوں گے۔ انہوں نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ دسویں کلاس کا امتحان ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ جن اسکولز میں کورونا وائرس سے متاثر مریض گئے ہیں، وہاں کے مقامی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صاف صفائی اور جراثیم کش کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم نے اعلان کیا تھا کہ ریاستی بورڈ کے بارہویں کلاس کے تحریری امتحان 23 اپریل سے 29 مئی تک اور دسویں کلاس کے امتحانات 29 اپریل سے 31 مئی تک ہوں گے، جبکہ امتحانات عام طور پر فروری اور مارچ میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسیز کے نتائج کا اعلان جولائی اور اگست کے آخر تک کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details