ایڈیشنل سیشن جج ایس آر نواندر 14 فروری کو اس تعلق سے اپنا فیصلہ سنائیں گے۔
غور طلب ہے کہ این آئی اے نے پہلے 29 جنوری کو یہاں سیشن عدالت میں ایک عرضی دائر کرکے اس معاملے کو ایجنسی کی ممبئی عدالت میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ریاستی حکومت نے عدالت کے سامنے ایک عرضی دائر کی تھی جس میں اس نے عدالت کے تمام ریکارڈ کو منتقل کرنے پر اعتراض کیا، اس میں کہا گیا ہے کہ این آئی اے کی تحقیقاتی مشینری نے کیس کی منتقلی کے لیے کوئی قانونی اور مناسب وجہ نہیں بتائی ہے۔