اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: 'اسکولز شروع کرنے کا فیصلہ دیوالی بعد' - ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے گزشتہ روز کہا کہ مہاراشٹر میں دوبارہ اسکولز شروع کرنے کا فیصلہ دیوالی کے بعد ریاست میں کووڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

ajit pawar
نائب وزیر اعلی اجیت پوار

By

Published : Oct 9, 2020, 8:53 AM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تب سے ہی اسکولز و کالجز بند ہیں، آن لائن پڑھائی ایک نیا معمول بن گیا ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران اجیت پوار نے کہا کہ دیوالی کا تہوار ہونے کے بعد ہی دوبارہ اسکول شروع کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیوالی ختم ہونے تک مہاراشٹر میں اسکول دوبارہ نہیں کھلیں گے۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے (کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل) صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ریاستوں نے جلد بازی میں دوبارہ اسکول شروع کر دیا، جس کے بعد طلبا کورونا متاثر پائے گئے۔

اگرچہ مرکزی حکومت نے 15 اکتوبر سے اسکولوں کو شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے لیکن ریاست مہاراشٹر میں دیوالی تک تمام اسکولز بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کابینہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے اسکولوں کو شروع کرنے کا فیصلہ دیوالی کے بعد کیا جانا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'اگرچہ مرکز نے 15 اکتوبر سے اسکولوں کو مشروط ہدایات کے ساتھ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے اس کے باوجود مہاراشٹر میں اسکول شروع کرنے کے لیے ہمیں جلد بازی نہیں کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details