اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس کی مبینہ مارپیٹ سے ہلاک دکاندار کی موت کا سچ کیا ہے؟ - کرائم برانچ پولیس

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پولیس کی مبینہ مارپیٹ سے ہلاک دکاندار کی موت کا سچ سامنے آگیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرہ میں مارپیٹ کا کوئی منظر قید نہیں ہوا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ دکاندار پولیس اہلکار سے بات کرتے ہوئے غش کھا کر گرپڑا جِس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔ دکاندار کی پولیس سے کسی طرح کی کوئی مارپیٹ نہیں ہوئی تھی۔

death truth of the shopkeeper who was killed in alleged beating by police
پولیس کی مبینہ مارپیٹ سے ہلاک دکاندار کی موت کا سچ سامنے آیا

By

Published : Apr 16, 2021, 8:06 AM IST

پولیس کی مبینہ مارپیٹ سے ہلاک ہونے والے دکاندار کی موت کی سچائی اب سب کے سامنے آگئی ہے، عثمان پورہ میں دکاندار فیروز خان کی موت کو لیکر پورے شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے۔

پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا گیا۔ آخرکار رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی مداخلت سے حالات قابو میں آئے۔

پولیس کی مبینہ مارپیٹ سے ہلاک دکاندار کی موت کا سچ سامنے آیا

ہلاک شدہ نوجوان کے رشتہ داروں کا الزام تھا کہ پولیس سے جھڑپ میں فیروز کی موت ہوئی تاہم سی سی ٹی وی کیمرے میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ پولیس کے طلب کرنے پر دکاندار پولیس اہلکار سے ملا۔ اس کے قریب گیا دونوں کے درمیان کچھ بات چیت ہوئی لیکن کچھ دیر بعد ہی فیروز کا توازن بگڑ گیا اور وہ وہیں گر کر بے ہوش ہوگیا۔

اس پورے معاملے میں ابھی کرائم برانچ پولیس نے باضابطہ کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، کرائم برانچ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details