اردو

urdu

ETV Bharat / state

Death toll rises to seven in Mumbai residential building fire: ممبئی کی عمارت میں آتشزدگی، سات ہلاک - ممبئی کے تاردیو علاقے کے کملا بلڈنگ

جنوبی ممبئی کے تاردیو علاقے میں واقع 20 منزلہ فلک بوس عمارت کملا بلڈنگ میں سنیچر کی صبح آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور دیگر 28 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو مقامی بھاٹیہ اور سرکاری بی ایل نائر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے

ممبئی کی عمارت میں آتشزدگی، سات ہلاک
ممبئی کی عمارت میں آتشزدگی، سات ہلاک

By

Published : Jan 22, 2022, 12:36 PM IST

جنوبی ممبئی کی گنجان آبادی والے علاقے تاردیو میں آج صبح بیسویں منزل پر لگی آگ کے نیتجے میں۔ افراتفری مچ گئی ہے اور دو مکینو کی موت کی اطلاع ہے جبکہ متعدد دھویں سے دم گھٹنے سے بیمار ہوگئے ہیں۔راحتی کام زور وشور سے جاری ہے۔کملا نامی عمارت مشہوربھاٹیہ اسپتال سے متصل ہے۔

فائربریگیٹڈ کے مطابق عمارت کی 18 ویں منزل پر لگی ہے۔متعدد افراد کو بحفاظت عمارت سے نکالا جاچکا ہے۔

فائربریگیڈ اسٹیشن نانا چوک پر واقع ہے ،اس لیے فائر انجن اور عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔آگ کے شعلے کئی کلومیٹر کے فاصلے سے نظر آرہے ہیں اور دھواں اٹھ رہا ہے۔ اب تک عملہ لوگوں کو بچانے میں مصروف ہے۔ آگ بھجا نے لیے لیویٹر وین کو بائیکلہ سے طلب کرلیا ہے کیونکہ عمارت میں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

نمائندے نے جائے حادثہ پردیکھا کہ ڈی جے دادا جی روڈ ایک مصروف ترین شاہراہ ہے اور حاجی علی درگاہ تا چوپاٹی ۔اوپیرا ہاوس کو جوڑتی ہے ،احتیاطاموٹوگاڑیوں کی آمد بند کردی گئی ہے،یہ علاقہ مشہور ممبئی سینٹرل اسٹیشن سے نزدیک ہے اور یہ ایک تجارتی علاقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

BMC Starts Free Coronavirus Testing: ممبئی کے ریلوے اسٹیشنوں پر مفت کووڈ ٹیسٹنگ مراکز کا قیام

اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو مقامی بھاٹیہ اور سرکاری بی ایل نائر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنکا علاج آئی سی یو میں کیا جارہا ہے۔ فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیاں واٹر ٹینکر اور دیگر موقع واردات پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانی کی کوشش کی جارہی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details