اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی عمارت منہدم سانحہ: اموات کی تعداد میں اضافہ - National Disaster Response Force

صنعتی شہر بھیونڈی میں پیر کی صبح تین منزلہ عمارت منہدم ہوئی تھی جس میں مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

building collaps
building collaps

By

Published : Sep 23, 2020, 3:02 PM IST

Updated : Sep 23, 2020, 3:43 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں تھانے ضلع کے بھیونڈی شہر میں تھانہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عمارت منہدم حادثے میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 39 ہے جبکہ راحت اور بچاؤ کا کام اب بھی جاری ہے۔

عمارت منہدم سانحہ

نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) اور تھانے ریجنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کی جانب سے بچاؤ مہم جاری ہے۔ مرنے والوں میں آٹھ بچے بھی ہیں جن کی عمر 2 برس سے 14 برس کے درمیان ہے۔

بھیونڈی نظام پور سٹی میونسپل کارپوریشن (بی این سی ایم سی) کے مطابق ملبے میں ابھی بھی لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔

بی این سی ایم سی کے رابطہ عامہ کے افسر ملند پالسولے نے کہا کہ 'مقامی لوگوں کے مطابق ملبہ کے اندر کم از کم 20 لوگ ابھی پھنسے ہوئے ہیں جس میں وہ لوگ شامل ہیں جو پاور لوم مزدور تھے اور گراؤنڈ فلور پر سوئے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ بھیونڈی کی 36 سالہ پرانی جیلانی نامی عمارت پیر کی علی الصبح تین بجکر 30 منٹ پر منہدم ہوگئی تھی۔ اس بلڈنگ میں 40 فلیٹ اور تقریباً 150 لوگ رہائش پذیر تھے

Last Updated : Sep 23, 2020, 3:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details