کرلا:پولیس کے مطابق 28 سالہ اجے بھولا کو زخمی حالت میں منگل کی صبح گیارہ بجے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل صبح 6.30 بجے کے قریب 30 سالہ شخص کو ہسپتال انتظامیہ نے مردہ قرار دیا تھا جس کی شناخت کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ وزیراعلی ادھوٹھاکرے نے عبوری راحت کے طور پر ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ سے کیا جائے گا، وزیر صنعت سبھاش دیسائی، میونسپل کمشنر اقبال چہل اور کرلا پولیس افسران نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور راحت کے کاموں کے لیے رہنمائی کی۔
ممبئی میں مانسون کے آغاز کے ساتھ یہ بڑا حادثہ پیش آیا ہے، جس نے دل دہلا دیا ہے، ریاستی ڈزاسٹر مینجمنٹ، ممبئی فائر بریگیڈ، پولیس کے ساتھ مقامی رضا کاروں نے بھی راحتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ متصل عمارت کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔ جو کبھی بھی گر سکتی ہے۔ دریں اثناء ممبئی فائر بریگیڈ کے اہلکار کے مطابق مزید مکینوں کے ملبے میں تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ مزید نو سے دس افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔