اردو

urdu

ETV Bharat / state

Death Threat to Abu Asim Azmi: ابوعاصم اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکی، سیکورٹی میں اضافہ کا مطالبہ

سماجوادی پارٹی کے ترجمان اور جنرل سکریٹری عبدالقادر چودھری نے ابوعاصم اعظمی کو دھمکی Threats to Abu Asim Azmi موصول ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ' اعظمی کو دھمکی اپنی بات ایوان اسمبلی میں رکھنے پر دی گئی ہے، یہ انتہائی افسوسناک اور جمہوری قدروں کے منافی ہے۔

Death threat to Abu Asim Azmi, demand for increased security
ابوعاصم اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکی، سیکورٹی میں اضافہ کا مطالبہ

By

Published : Jul 15, 2022, 7:26 AM IST

ممبئی: ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکی Death Threat to Abu Asim Azmi موصول ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی کے ترجمان اور جنرل سکریٹری عبدالقادر چودھری کے ہمراہ ایک وفد نے ممبئی کے ایڈیشنل ڈی جی نظم و نسق سے ملاقات کر کے ابوعاصم اعظمی کی سیکورٹی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے SP Delegation Meets Additional DG۔ اس وفد میں ایس پی لیڈر معراج صدیقی۔ پرویز صدیقی۔ رخسانہ صدیقی اور فہد شیخ شریک تھے۔

عبدالقادر چودھری نے ابوعاصم اعظمی Abu Asim Azmi کو دھمکی موصول ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ' ملک کے موجودہ حالات میں اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکی تشویشناک ہے، کیونکہ فرقہ پرست عناصر ماحول میں اشتعال انگیزی اور زہر گھو ل رہے ہیں، اعظمی کو دھمکی اپنی بات ایوان اسمبلی میں رکھنے پر دی گئی ہے یہ انتہائی افسوسناک اور جمہوری قدروں کے منافی ہے۔ ایوان میں ابوعاصم اعظمی نے مہاوکاس اگھاڑی کے عثمان آباد اور اورنگ آباد کے ناموں کی تبدیلی پر اعتراض درج کیا تھا۔

اس اعتراض کے بعد سے ہی نامعلوم نمبر سے دھمکی آمیز فون موصول ہورہے ہیں، انہیں سینے میں گولی مار کر ہلاک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، اس قسم کی دھمکی سے سماجوادی کے اراکین میں ناراضگی اور غصہ ہے، جبکہ اعظمی کی سیکورٹی بھی ہٹا دی گئی ہے، جب کہ ان کی جان کو مزید خطرہ لاحق ہے انہیں اضافی سیکورٹی فراہم کی جائے۔

سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے کہاکہ' ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کی سیکورٹی میں اضافہ کر کے انہیں خاطر خواہ سیکورٹی فراہم کی جائے، جس پر نظم و نسق ایڈیشنل ڈی جی نے یقین دلایا کہ اعظمی کی سیکورٹی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی اور انہیں ضروری تحفظ ریاستی سطح پر دیا جائے گا، اس پر وفد نے اطمینان کا اظہار کیا۔

بتادیں کہ مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت جانے بعد سے ہی اعظمی کی سیکورٹی میں تخفیف کی گئی ہے اور تبھی سے ان کے لیے سیکورٹی کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے، ایسی صورت میں ابوعاصم اعظمی کی سیکورٹی میں اضافہ کا فیصلہ پولس نے کیا ہے، یہ اطلاع ممبئی پولس اور ڈی جی سیکورٹی محکمہ وی آئی پی کے ذرائع نے دی ہے۔ سیکورٹی کو لے کر ایڈیشنل ڈی جی نظم ونسق نے ضروری احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details