اردو

urdu

ETV Bharat / state

پال گھر: ایمبولینس نہیں ملنے سے ماں اور نومولود بچے کی موت

ریاست مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں ایمبولنس نہیں ملنے کی وجہ سے سوریہ محل گرام پنچایت کی ایک رکن اور ان کے نومولود بچے کی موت ہوگئی۔

ایمبولینس نہیں ملنے سے ماں اور نومولود بچے کی موت
ایمبولینس نہیں ملنے سے ماں اور نومولود بچے کی موت

By

Published : Nov 22, 2020, 6:37 PM IST

پسماندہ ذات سے تعلق رکھنے والی خاتون منیشا دھورے (25) کھوڈالا کے املے گاؤں کی رہنے والی ہے۔

سات مہینے کی حاملہ منیشا کو 17 نومبر 2020 کو درد زہ شروع ہونے کے بعد ایمبولنس کو بلانے کے لئے فون کیا گیا۔

دو گھنٹے کے انتظار کے بعد بھی ایمبولنس جائے واقع پر نہیں پہنچا جس کے بعد منیشا کو کھوڈالا پی ایچ سی لے کر گئے۔

منیشا کی حالت بگڑنے پر انہیں ناسک سول اسپتال میں بھیجا گیا۔

اٹھارہ نومبر 2020 کی رات منیشا کے نومولود بچے کی موت ہوگئی۔

اس کے بعداگلی صبح منیشا کی بھی موت ہوگئی۔
منیشا کی موت کی وجہ وقت پر ایمبولنس کا نہ ملنا بتایا جارہاہے۔

مزید پڑھیں:کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا

ضلع میڈیکل افسر ڈاکٹر دیانند سوریہ ونشی نے معاملے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو ایمبولنس کی سروس وقت پر نہیں مل سکی کیونکہ ایک گاڑی کووڈ۔19 ڈیوٹی پر تھی اور دوسری خراب تھی۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کو بہت پہلے سے صحت سے متعلق پریشانیاں تھیں ۔
ڈاکٹر سوریہ ونشی نے بتایا کہ انہوں نے خود خاتون کی پانچ مرتبہ جانچ کی تھی اور انہیں مشورہ دیاتھا کہ ان کے صحت اچھی نہیں ہے اور مستقبل میں انہیں حاملہ نہیں ہونا چاہئے۔
ڈاکٹر سوریہ ونشی نے بتایا کہ انہوں نے معاملے کو نوٹس میں لیا ہے اور اس معاملے میں ایک تفصیلی رپورٹ حکومت کے حوالے کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details