رپورٹ کے مطابق ممبئی کے اوشیویرہ علاقے کے باشندے سنجے گلاٹی بینک پر لگائی گئی پابندیوں کے خلاف کل مظاہرہ کرنے گئے تھے اور جب وہ گھر لوٹے تو حرکت قلب رک جانے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ منگل کے روز ان کی آخری رسومات اد کی گئیں۔
گلاٹی کے اس بینک کے کھاتے میں تقریبا 90 لاکھ روپیے جمع تھے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد اس مسئلے کو مرکزی حکومت کے پاس لے جائیں گے اور درخواست کریں گے کہ وہ کھاتہ داروں کا پیسہ واپس لوٹانے میں مرکز مدد کرے۔
غور طلب ہے کہ بے ضابطگی برتنے کے الزام میں ریزرو بینک آف انڈیا نے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بینک کی کچھ سرگرمیوں پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔