ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں آج داؤدی مسلم بوہرہ سماج نے عید منایا۔ داؤدی بوہرہ کے مساجد کمیونیٹی سینٹر میں صبح فجر کی نماز کے بعد عید کی نماز کا اہتمام کیا گیا اور یہیں داؤدی بوہرہ سماج کے ماننے والوں نے عید کی نماز ادا کی۔ داؤدی بوہرہ کے روح رواں سیدنا مفدل سیف الدین نے عید کا خطبہ دیا۔ اُنکا خطبہ ممبئی کی فورٹ علاقے میں موجود بدری محل میں دیا گیا۔ ان کی سربراہی میں عید کی نماز ادا کی گئی۔ وہیں بدری محل میں ہی رات کے وقت بھی عبادت کہ اہتمام کیا گیا تھا۔
اپنے خطبے میں سیدنا مفدل سیف الدین نے ملک ملت کی امن امان اور ملک کی ترقی کے لیے دعائیں کی۔ اُنہوں نے اپنے خطبے میں ایک دوسرے کے مذاہب کے درمیان بھائی چارہ پر زور دیا۔ وہیں انہوں نے متعدد فرقے کے درمیان کیسے امن و امان قائم رکھا جائے، اس پر خاص زور دیتے ہوئے خطبے میں نصیحت کی۔