اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل انڈیا ملی کونسل کے زیر اہتمام اسلام جمخانہ میں دستور بچاؤ ملک بناؤ تحریک کا آغاز - Islam Gymkhana Mumbai

Save the Constitution save nation۔ Constitution save the country build۔ آل انڈیا ملی کونسل کے زیر اہتمام ممبئی میں واقع اسلام جمخانہ میں دستور بچاؤ ملک بناؤ تحریک کا آغاز عمل میں لایا گیا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو غلط سلوک کیا جا رہا ہے اور آئین کے ساتھ جو کھلواڑ کیا جا رہا ہے اسے بند کرنا جس کا اہم مقصد ہے۔

Dastur Bachao Mulk Banao Tehreek launched in Islam Gymkhana under the auspices of the All India Milli Council
Dastur Bachao Mulk Banao Tehreek launched in Islam Gymkhana under the auspices of the All India Milli Council

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 1:56 PM IST

آل انڈیا ملی کونسل کے زیر اہتمام اسلام جمخانہ میں دستور بچاؤ ملک بناؤ تحریک کا آغاز

ممبئی:آل انڈیا ملی کونسل کے زیر اہتمام ممبئی میں واقع اسلام جمخانہ میں دستور بچاؤ ملک بناؤ تحریک کا آغاز کیا گیا ہے۔ آج کے حالات دیکھ کر مجھے کسی کا ایک شعر یاد آرہا ہے کہ در بدر بھٹکتے ہیں عافیت نہیں ملتی۔ شہر تو اپنا ہے لیکن شہریت نہیں ملتی۔ یہ بات مہاراشٹر وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر وجاہت مرزا نے ممبئی کے اسلام جم خانہ میں منعقد ملی کونسل کے زیر اہتمام ایک بیداری مہم میں کہی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر وجاہت مرزا نے کہا ہے کہ جیسا کہ آج آل انڈیا ملی کو کونسل کی زیرِ اہتمام دستور بچاؤ بیداری مہم منعقد کی گئی۔ اس میں ہر طرح کے لوگ شامل تھے کہ ہمارا دستور بڑا عظیم اور اعلیٰ ہے۔ اس کی حفاظت کرنا ہمارے ملک کے ہر شہری کا فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

'دستور بچاؤ ملک بچاؤ'

انہوں نے کہا ہے کہ ہر آدمی اس دستور کی حفاظت کریں۔ اس میٹنگ میں ہم نے ایک دوسرے سے مشورہ کیا اور ہمیں یقین ہے کہ اس مشورے کے بعد ہم اس دستور کو بچانے کی اس مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ آل انڈیا ملی کونسل کے صدر نظام الدین شیخ نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام کی موجودہ وقت میں بے حد ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے معاشرے سے ایسی باثر شخصیات کو مدعو کیا جن کا معاشرے میں ایک اہم مقام ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس طرح کی بیداری مہم کے ذریعہ ہم دستور بچانے میں اور ملک بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ شیخ نے کہا ہے کہ اس طرح کی بیداری مہم ملک کے الگ الگ حصوں میں الگ الگ شہروں میں خطوں میں منعقد کی جائے گی اور عوام کو ملک کے دستور کو کیسے بچایا جائے اس بارے میں انہیں روشناس کرایا جائے گا۔

سابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے کہا ہے کہ جو لوگ دستور کی دھجیاں اڑا رہے ہیں وہ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم دستور کی حفاظت کر رہے ہیں۔ یہی طریقہ ہے دستور کو ختم کرنے کا اور دستور کی دھجیاں اڑانے کا دور حاضر میں تعلیم ادارے اور دوسرے ادارے محفوظ نہیں ہیں۔ ان ساری جگہوں پر دستور کی دھجیاں اڑانے والے حملے کر رہے ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ سب مل کر تبادلۂ خیال کریں دستور اور ملک کی کیسی حفاظت کریں اس بارے میں سوچیں اور سنجیدگی سے اس پر غور کریں۔

آپ کو بتا دیں کہ آل انڈیا ملی کونسل تنظیم معاشرے کی فلاح و بہبود کو لے کر گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کے الگ الگ حصوں میں الگ الگ خطوں میں شہروں میں سرگرم ہے۔ دور حاضر میں ملک کی جو صورتحال ہے اس صورتحال کو لے کر تنظیم نے بیداری مہم کا آغاز کیا ہے اور اس طرح سے دستور بچاؤ اور ملک بچاؤ کے عنوان سے ایک تحریک چلائی جا رہی ہے تاکہ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے۔ آئین کے ساتھ جو کھلواڑ کیا جا رہا ہے وہ بند ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details