گوداوری ندی میں سطح آب میں اضافے کی وجہ وشنوپوری ڈیم کے دروازے کھول کر 84541؍کیوسک پانی چھوڑنا پڑا۔ انتظامیہ نے یہاں رہنے والے لوگوں کو مستعد رہنے کو کہا ہے ۔ایسے میں اگر گوداوری ندی میں اور پانی بڑھا تو شہر میں باڑھ آنے کا بھی اندیشہ انتظامیہ نے ظاہر کیا ہے ۔اس مسئلہ سے نپٹنے کے لئے ناندیڑ کے نگراں وزیر اشوک چوہان نے فوراً متعلقہ محکمہ کے وزرأ کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ندی ناندیڑ ضلع کے مدکھیڑ،دھرماباد تحصیل سے ہوتے ہوئے ناندیڑ شہر سے ہو کر گزرتی ہے اس کے علاوہ بیلولی نائیگاوں تحصیل کے کچھ گاوں بھی ندی کی زد میں آتے ہیں۔گوداوری ندی کے کنارے بسے ہوئے 337گاوں فی الحال خطرے کی زد میں ہے ۔