ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے کچھ ہی مہینے پہلے مہاراشٹر میں ڈانس بار کے لئے حکم جاری کیا تھا۔
اس حکم کے بعد لاکھوں لوگوں نے خوشی ظاہر کی تھی۔ لیکن حیرانی اس بات کی کہ ابتک ممبئی پولیس کو سپریم کورٹ کے ذریعہ جاری کیے گئے حکمنامے اور قوانین کا سہارا لیکر صرف ٦ ڈانس بار مالکوں نے ممبئی پولیس عرضی دی۔اور یہ عرضی بھی اس قانون کے دائرے میں نہ ہونے کی وجہ سے ممبئی پولیس نے قبول نہیں کی۔
خیال رہے کہ اگست 2018 میں ممبئی پولیس کو کچھ ایسی عرضی موصول ہوئی جسمیں کہا گیا تھا کہ ڈانس بار کے نام پر ڈانس بار میں فحش ڈانس کیا جاتا ہے جس کے بعد ممبئی پولیس نے 14 آرکسٹرا بار کے خلاف کارروائی کی اور انکے لائسنس بھی رد کر کرد یے۔
ممبئی میں ایک ہزار سے زیادہ ڈانس بار ہیں اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی یہ آج بھی غیر قانونی طریقے سے چل رہے ہیں جبکہ پوری ممبئی میں صرف 3ایسے ڈانس بار ہیں جو قانونی ہیں۔