اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Rally بی جے پی حکومت کے خلاف دلتوں اور بہوجن سماج میں برہمی - مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری

دلت رہنماوں سے متعلق متنازع بیانات کے خلاف اورنگ آباد میں آل انڈیا مورچہ اور ایم آئی ایم نے مشترکہ طور پر بی جے پی کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا ۔Protest Rally

بی جے پی حکومت کے خلاف دلتوں اور بہوجن سماج میں برہمی
بی جے پی حکومت کے خلاف دلتوں اور بہوجن سماج میں برہمی

By

Published : Dec 20, 2022, 6:36 PM IST

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور ایک ریاستی وزیر کی جانب سے مبینہ طور پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر،جیوتی با پھلے اور دوسرے قومی رہنماوں کے تعلق سے ہتک آمیز بیانات آنے کے بعد دلت اور بہوجن سماج میں برہمی پھیل گئی ہے Dalit Organisation and BSP Lead Protest Rally Against Maharashtra Govt

بی جے پی حکومت کے خلاف دلتوں اور بہوجن سماج میں برہمی

پھلے ،شاہو، امبیڈکر کی سرزمین پر قومی رہنماؤں کی تذلیل کے خلاف عوام اب سڑکوں پر اتر نے لگے ہیں،دلت تنظیموں کی قیادت میں احتجاجی جلوس بھڑک گیٹ سے ڈویژنل کمشنر آفس تک نکالا گیا۔

اس جلوس میں ایم آئی ایم لیڈروں نے بھی شرکت کی۔ریاستی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ساتھ ہی قومی رہنماؤں کی توہین کرنے والے گورنر اور ریاستی وزیر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جلوس میں شرکت کرنے والوں نے کہاکہ پھلے ، شاہو، امبیڈکر کی سرزمین پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ، جیوتی با پھلے اور قومی رہنماؤں کی توہین قطعی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

بی جے پی حکومت کے خلاف دلتوں اور بہوجن سماج میں برہمی

مزید پڑھیں:Malegaon NCP Women Wing Protest مالیگاؤں میں راشن نظام کے خلاف این سی پی کا احتجاج

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے وزرا اور رہنماوں نے جان بوجھ کر قومی رہنماؤں کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں تا کہ ریاست میں سیاسی کیشدگی میں اضافہ ہو۔ہمیں نفرت پھیلانے والوں کے خلاف تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنماوں اور وزرا کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ہمارا مطالبہ ہیکہ توہین کے مرتکب وزیر نے اپنے عہدے سے استعفی دینا چاہیئے ، بصورت دیگر ریاست بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔Dalit Organisation and BSP Lead Protest Rally Against Maharashtra Govt

ABOUT THE AUTHOR

...view details