اورنگ آباد:سرکاری زمینوں پر بسے لوگوں کے نام پٹہ سونپنے کے علاوہ مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن دیے جانے کے مطالبے پر بی آر ایس پی اور آزاد این جی او کے اشتراک سے شہر میں ایک اعظیم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں شامل ذمہ اداران نےمیمورنڈم ریاستی وزیر اعلی کے نام علاقائی انتظامیہ کے سپرد کیا گیا
یہ ریلی شہر کے بھڑکال گیٹ کے قریب ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کے پاس سے ڈویژنل کمشنر کے دفتر تک لے جائی گئی۔ ریلی میں سینکڑوں گیران قبضے دار اور مسلمان شامل ہوئے۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر کو پیش کردہ میمورنڈم میں وضاحت کی گئی کہ مہاراشٹر میں مسلم برادری تعلیمی اور معاشی میدان میں پسماندگی کا شکار ہے۔ اس لئے مسلم طبقات کو معاشی اور تعلیمی ادارے میں شامل کرنے کے لئے انہیں پانچ فیصد تعلیمی ریزرویشن دیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ مسلم اقلیتی طلبہ کو دی جانے والی پری میٹرک اسکالرشپ کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ دوسرا اہم مطالبہ جو اس میمورنڈم میں شامل تھا وہ یہ ہے کہ ریاست بھر گیران زمینوں پر قابض غریب لوگوں کو نام پٹہ کیا جائے۔وہ برسوں سے رہتے ہیں یا کھیتی کرتے آۓ ہیں۔ انھیں مذکورہ تجویزات کی باضابطہ مالکان 7/12 عطا کئے جائیں۔