ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں دادرا نگر حویلی کے رکن پارلیمان موہن سنجی بھائی ڈیلکر کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ دراصل ممبئی کے مرین ڈرائیو علاقے کے سی گرین ہوٹل سے اس کی لاش ملی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں خودکشی نوٹ برآمد کئے گئے ہیں، جس کے بعد معاملہ خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔ ممبئی پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
ممبئی پولیس کے ترجمان ایس چیتنیا نے بتایا کہ مرین ڈرائیو پولیس تھانے نے اس معاملے کی جانکاری ملتے ہی جانچ شروع کر دی ہے۔