اردو

urdu

ETV Bharat / state

نسرگ طوفان علی باغ ساحل سے ٹکرایا

نسرگ طوفان 120 گھنٹے کی رفتار کےساتھ علی باغ ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ سمندر میں اونچی اونچی لہریں اٹھنی شروع ہوگئی ہیں۔

نسرگ طوفان
نسرگ طوفان

By

Published : Jun 3, 2020, 9:39 AM IST

Updated : Jun 3, 2020, 2:04 PM IST

نسرگ طوفان 120 گھنٹے کی رفتار کےساتھ علی باغ ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ سمندر میں اونچی اونچی لہریں اٹھنی شروع ہوگئی ہیں۔

تیز ہواؤوں کی وجہ سے کہیں درخت اکھڑ رہے ہیں تو کہیں پر چھتیں ہل رہی ہیں۔

نسرگ طوفان

طوفان کے اثر کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں بھاری بارش ہورہی ہے۔ حالانکہ ممبئی کے باشندوں کے لیے خطرہ کم ہوا ہے۔

وہیں سمندر میں تیز لہر کی وجہ سے رتنا گری میں جہاز پھنس گیا ہے۔

بی ایم سی نے لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل کرکے ہیلپ لائن نمبر جاری کیئے ہیں۔

طوفان کی وجہ سے مہاراشٹر میں دو دن تک سب کچھ پوری طرح سے بند رہے گا۔

ممبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ کی آمد ورفت محدود کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مطابق نسرگ طوفان کے اثر سے آئندہ 12 گھنٹوں میں 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوا اور موسلادھار بارش کے امکانات ظاہر کیے تھے اور کہا تھا کہ یہ طوفان تیزی کے ساتھ مہاراشٹر اور گجرات کے ساحل کی جانب سے بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ایک صدی میں یہ پہلا نسرگ طوفان ہے جو مہاراشٹر کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ اس سے قبل 1948 اور 1980 میں دو مرتبہ نسرگ طوفان آیا تھا لیکن وہ ساحل سمندر سے نہیں ٹکرایا تھا۔

طوفان کے سبب ممبئی اور اس سے متصل علاقے پونے، پال گھر، رائے گڑھ، رتنا گیری اور سندھو درگ میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، ماہی گیرروں کو ساحل سمندر سے واپس بلایا گیا ہے۔

طوفان سے پیش نظر ضلع رائے گڑھ کے 11 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا مریضوں کو بھی محفوظ مقامات پر رکھا گیا ہے۔

سمند کنارے آباد تمام اضلاع میں این ڈی آر ایف ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے، پہلے صرف 10 ٹیموں کو تعینات کیا گیا تھا اور چھ ٹیموں کو ریزرو رکھا گیا تھا لیکن طوفان کی رفتار کو دیکھتے ہوئے 16 ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 3, 2020, 2:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details