اس بات کی جانکاری جیسے ہی سائبر جرائم کرنے والوں کو پتا چلتی ہے، وہ انہیں اپنا شکار بنانے کے لئے ہر حربے کا استعمال کرتے ہیں۔
دوسری سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ ٹیکنیکلی کمزور ہوتے ہیں۔ عمر زیادہ ہونے کے سبب وہ یہ فیصلہ نہیں کر پاتے کہ انھیں کال کرنے والا کون ہے۔ اس لئے وہ بینک سمجھ کر وہ ساری جانکاری ان لوگوں تک پہنچا دیتے ہیں جو خفیہ ہونی چاہئے۔