ممبئی:ممبئی کے آزاد میدان میں گزشتہ 17 برسوں سے عید کی نماز ہو رہی ہے کورونا کی وجہ سے ہر جگہ کی طرح یہاں بھی پابندی عائد کی گئی تھی حالانکہ اب حالات بہتر ہو گئے ہیں لیکن اس مرتبہ آزاد میدان میں عید کی نماز ہوگی یا نہیں یہ ابتک واضح نہیں ہو پایا ہے کیونکہ ممبئی پولیس نے اب تک آزاد میدان میں عید کی نماز کے لئے اجازت نہیں دی جبکہ عید نماز انتظامیہ کمیٹی نے ممبئی پولیس کو خط لکھ کر اجازت طلب کرنے کے تمام قانونی پروسیس کو پورا کرلیا ہے۔
عید کی نماز کو محض کچھ ہی دن باقی ہیں آزاد میدان اور اس کے اطراف میں موجود علاقے کے تاجر کاروباری اسی آزاد میدان میں عید کی نماز ادا کرتے ہیں۔۔ لیکن اس مرتبہ آزاد میدان میں عید کی نماز ہوگی یا نہیں ہوگی یہ ابتک صاف نہیں ہو پایا ہے ۔ ممبئی جامع مسجد کے چیئرمین شعیب خطیب کہتے ہیں کہ اس کے لئے عید نماز کمیٹی نے ساری تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ جامع مسجد کا ہمیشہ سے اس کمیٹی کو عید کی نماز کو لیکر تعاون رہا ہے کیونکہ یہ جگہ بڑی ہے اور کھلی ہے۔۔ اطراف کے لوگوں کیلئے آسانی ہوتی ہے۔ یہاں گزشتہ 17 برسوں سے نماز ہو رہی ہے ۔ کووڈ کے سبب اور دوسری کچھ وجوہات کی بنیاد پر دوسری جماعت جامع مسجد ممبئی میں ہوتی تھی ۔ شعیب خطیب نے کہا کہ عید نماز انتظامیہ کمیٹی پوری کوشش کر رہی ہے امید کرتے ہیں کہ ہمیں جلد ہی اجازت آزاد میدان میں نماز ادا کرنے کی اجازت مل جائے گی۔