کرفیو کے پہلے دن سے ہی پورا شہر چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا۔ شہر کے چوراہوں پر پولیس تعینات ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی بلا ضرورت سڑکوں پر دکھائی دیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کرفیو کے دوران ضروری دفتر کے لیے آنے جانے والوں کے لیے ہی چھوٹ دی گئی ہے۔
پولیس محکمے کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کو ختم کرنا ہے تو اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ اگر بہت ہی زیادہ ایمرجنسی ہو تو ہی گھر سے باہر نکلے ورنہ بلا ضرورت باہر گھومنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔