جالنہ:ریاست مہاراشٹر کے جالنہ ضلع میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ جالنہ ضلع کے امباڈ، گھنساونگی، جعفرآباد، بدناپور تعلقہ میں شدید ژالہ باری ہوئی۔ ژالہ باری سے کسانوں کے کھیتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ تیار شدہ فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، آم کے درخت گر گئے۔ پیاز کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، یہاں تک کہ کئی مقامات پر سڑک پر اولے پڑے ہوئے نظر آرہے ہیں، جنہیں لوگ اپنے ہاتھوں سے ہٹا رہے ہیں۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت جلد از جلد کھیتوں میں جا کر نقصانات کا اندازہ لگا کر کسانوں کی مدد کرے کیونکہ بے موسم بارشوں اور ژالہ باری سے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ کسانوں نے حکومت سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ژالہ باری کے سبب فصلیں پوری طرح سے تباہ ہو گئیں ہیں۔ اگر معاوضہ نہیں دیا تو مزید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔