اورنگ اباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے تاجر نواب ضمیر خان پٹھان اپنے کاروبار کے لیے درکار رقم لینے جالنہ روڈ ضلع عدالت کے سامنے واقع ایک پائیوٹ بینک گئے تھے۔ وہ شخص اپنی موٹر سائیکل کو بینک کے باہر پارکنگ میں کھڑا کرکے بینک میں داخل ہوا اور وہاں سے تین لاکھ روپے کی نقد رقم نکال کر لیا۔ بینک سے باہر آنے کے بعد دیکھا کہ موٹر سائیکل پنکچر ہے۔ موٹر سائیکل کا پنکچر بنانے کے لیے وہ شخص قریب میں کرانتی چوک پٹرول پمپ کی ایک جانب واقع دکان پر گیا
پنکچر بنانے کے بعد شخص نے اپنے ہاتھ میں موجود پیسوں کے بیگ کو موٹر سائیکل کی سیٹ پر رکھ کر پنکچر کی دکاندار کو پیسے دینے لگا۔اسی درمیان دو بدمعاش گاڑی کی سیٹ پر رکھے پیسوں کی تھیلی کو لے کر فرار ہو گئے، اس دوران پنکچر بنانے والے دکاندار نے بدمعاشوں کو روکنے کے لیے اپنا ہاتھ میں موجود ہتھوڑا موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے شخص کی طرف پھینک کر مرا دیا لیکن شرپسند بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔