ممبئی:مہاراشٹر بھر میں پی ایف آئی کے خلاف اے ٹی ایس اور پولیس کی مشترکہ کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ مہاراشٹر کے ناندیڑ سے اے ٹی ایس نے پی ایف آئی کے صدر محمد عابد علی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ نئی ممبئی سے بھی پی ایف آئی کے صدر حراست میں لیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ اے ٹی ایس نے اب تک 27 پی ایف آئی کارکنان کو حراست میں لیا ہے۔ Crackdown on PFI in Mumbai
مہاراشٹر اے ٹی ایس نے پی ایف آئی کے خلاف چار ایف آئی آر درج کئے ہیں، پی ایف آئی پر ملک مخالف سر گرمیوں کا بھی الزام ہے۔ پی ایف آئی کے کارکنان پر اے ٹی ایس نے غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث ہونے سے متعلق دفعات 153A,109,120B سمیت کئی معاملات درج کئے ہیں ان میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمین نے اے ٹی ایس کی تفتیش میں مبینہ طور کئی اہم انکشافات کئے ہیں جن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ایف آئی کے نشانے پر آر ایس ایس اور ہندو تنظیموں کے لیڈران تھے۔ یہ اطلاع مہاراشٹر اے ٹی ایس کے ذرائع نے دی ہے۔ Several PFI activists Arrested in Mumbai
اے ٹی ایس کے مطابق پی ایف آئی کے خلاف ملک بھر میں کارروائی جاری ہے۔ مدھیہ پردیش، گجرات، اتر پردیش، آسام، کرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایجنسیوں نے کارروائی عمل میں لائی ہے اور 170 سے زائد پی ایف آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ 200 مقامات پر آج صبح ہی ایجنسیوں نے چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ مہاراشٹر میں ناندیڑ، پونہ، اورنگ آباد، نئی ممبئی اور بھیونڈی میں بھی اے ٹی ایس نے کارروائی کی ہے۔ کلیان اور بھیونڈی تھانہ سے پی ایف آئی کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے جس میں ممبئی کے بھی کارکنان شامل ہیں۔ Several PFI activists Arrested in Maharashtra
اے ٹی ایس نے پی ایف آئی سے وابستگی کے معاملے میں جو چھاپہ مار کارروائی کی ہے اس میں ممبرا سے سعود سراج احمد شیخ، عبدالمتین شیخانی، کلیان سے فردین نائک اور بھیونڈی سے آصف شیخ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ اے ٹی ایس کی اس کارروائی میں ممبئی کرائم برانچ اور پولیس بھی ساتھ تھے۔ اے ٹی ایس نے بتایا ہے کہ پی ایف آئی کے خلاف ملک مخالف سر گرمیوں میں ملوث ہونے اور نوجوانوں کو تشدد پر آمادہ کر نے کے ثبوت ملے ہیں اس کے ساتھ ہی پی ایف آئی نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کر کے نوجوانوں کو ورغلایا بھی ہے اسی تناظر میں یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔