اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے 202 نئے معاملے

اورنگ آباد میں اب تک کورونا کے 5239 مریض سامنے آئے ہیں، 247 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 2556 صحتیاب ہوئے ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کے 202 نئے معاملے
اورنگ آباد میں کورونا کے 202 نئے معاملےاورنگ آباد میں کورونا کے 202 نئے معاملے

By

Published : Jun 29, 2020, 9:49 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 29 جون کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق، ضلع میں کورونا کے 202 نئے مریض سامنے آئے ہے۔ اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5239 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

اورنگ آباد شہر میں 247 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 2556 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ کیی لوگوں کو گھریلوں قرنطینہ میں بھی رکھا گیا ہیں۔

کووڈ 19 کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہے تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومنے ۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھر سے باہر نکلے، سوشل ڈسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہیں۔

آباد ضلع میں کئی جگہ ہارٹ اسپوٹ بنائے گئے ہیں وہاں کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہیں اور وہاں پر سینیٹایزیشن کابھی کام کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details