مہاراشٹر میں بھی بحریہ عرب میں طوفان کے آنے کی خبر کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بحریہ عرب میں طوفان کی دستک کے بعد کیرالہ، مہاراشٹرا، گووا، کرناٹک، تمل ناڈو اور گجرات جیسی ساحل ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بحرِ عرب میں طوفان کی دستک، ساحلی علاقوں میں کووڈ سنٹر کی منتقلی کی تیاری - ساحلی علاقوں میں کووڈ سنٹر کی منتقلی کی تیاری مکمل
مہاراشٹر میں ساحلی علاقوں پر تعمیر کیے گئے کووڈ مراکز کو افسران نے طوفان کو دیکھتے ہوئے منتقل کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، تاکہ اگر طوفان کا خطرہ زیادہ ہو تو کسی بھی طرح کی لا پرواہی یا تاخیر کے سبب مریضوں کو کسی طرح کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
![بحرِ عرب میں طوفان کی دستک، ساحلی علاقوں میں کووڈ سنٹر کی منتقلی کی تیاری بحریہ عرب میں طوفان کی دستک کے بعد ساحلی علاقوں میں کووڈ سنٹر کی منتقلی کی تیاری مکمل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11770815-1066-11770815-1621087916597.jpg)
بحریہ عرب میں طوفان کی دستک کے بعد ساحلی علاقوں میں کووڈ سنٹر کی منتقلی کی تیاری مکمل
گذشتہ شب کیرالہ کے ساحلی علاقوں میں ایک ماہی گیر کے ناؤ کا انجن فیل ہو جانے کے سبب سمندر میں پھنس گیا تھا۔
اس ناؤ پر کئی ماہی گیر سوار تھے، جنہیں کوسٹ گارڈ کی مدد سے بچا لیا گیا۔ وہیں، دورسری طرف مہاراشٹر میں ساحلی علاقوں پر تعمیر کیے گئے کووڈ مراکز کو طوفان کو دیکھتے ہوئے منتقل کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، تاکہ اگر طوفان کا خطرہ زیادہ ہو تو کسی بھی طرح کی لا پرواہی یا تاخیر کے سبب مریضوں کو کسی طرح کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بحریہ عرب میں طوفان کی دستک کے بعد ساحلی علاقوں میں کووڈ سنٹر کی منتقلی کی تیاری مکمل
یاد رہے دو دن پہلے ہی محکمہ موسمیات نے بحریہ عرب میں بڑے طوفان کی پشین گوئی کی تھی۔ اس کے بعد ساحلی علاقوں میں موجود ماہی گیروں کو دوسرے مقامات پر منتقل کیا گیا تھا۔
Last Updated : May 15, 2021, 9:10 PM IST