اردو

urdu

ETV Bharat / state

دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی کا کورونا سے انتقال - ان کا انتقال رات 11 بجے ہوا

احسان خان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد سے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی کا کورونا سے انتقال
دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی کا کورونا سے انتقال

By

Published : Sep 3, 2020, 8:01 AM IST

بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خان کورونا وائرس کی وجہ سے بدھ کے روز لیلاوتی اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ان کا انتقال رات 11 بجے ہوا۔

لیلاوتی اسپتال کے مطابق 90 سال کے احسان کا کووڈ 19ا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہیں دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر اور الزائمر بھی تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 21 اگست کو بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان کا کورونا وائرس کی وجہ سے ممبئی میں انتقال ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ دلیپ کمار کے بھائی ایشان اور اسلم خان کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گذشتہ ہفتے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اپریل میں دلیپ کمار نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ اپنے گھر میں خود کو الگ تھلگ کر رہے ہیں اور ان کی دیکھ بھال ان کی اہلیہ سائرہ بانو کر رہی ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ 'دلیپ صحاب ٹھیک ہیں۔ وہ گھر میں آرام کر رہے ہیں اور وہ خود 'کورنٹائن' ہو رہے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details