اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبرا: ایک شخص میں کوروناکی تصدیق

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا کے امرت نگر علاقہ میں ایک شخص جو کافی دنوں سے بخار میں مبتلا تھا۔ کوڈ۔ 19 کے ٹیسٹ کے دوران پازیٹیو پائے جانے سے پورے ممبرا میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

ممبرا میں ملا کورونا سے متاثرہ شخص
ممبرا میں ملا کورونا سے متاثرہ شخص

By

Published : Apr 4, 2020, 1:17 PM IST

ممبرا شہر کے امرت علاقے میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پزیر ایک شخص کے کورونا وباء کی زد میں آنے کے بعد اس وبائی وائرس سے متاثر پہلا مریض ملنے سے پورے شہر میں افرا تفری کا ماحول ہے۔

دیکھیں ویڈیو

فی الحال متاثرہ شخص کو تھانے سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ اہل خانہ کے تمام افراد سمیت عمارت میں رہائش پذیر افراد کو بھی مقامی انتظامیہ نے کورنٹائن کردیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص جو ممبئی کے ایک پرنٹنگ پریس میں نوکری پیشہ تھا، گزشتہ کچھ دنوں سے اسے بخار اور کھانسی کی شکایت تھی دوا کے بعد بھی افاقہ نہ ہونے پر ڈاکٹرز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد مقامی انتظامیہ فوراً حرکت میں آگئی۔

فی الحال مذکورہ علاقے میں آمدورفت پر مکمل طور سے پابندی عائد کردی گئی ہے، ممبرا کے مقامی رکن اسمبلی ریاست مہاراشٹر کے کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہیں، بلا وجہ گھروں سے باہر نہ گھومیں کیونکہ اس وباء کی زد میں ایک شخص آچکا ہے۔ ابھی بھی وقت ہے لاک ڈاؤن کو مکمل طور سے فالو کریں۔

واضح ہوکہ تھانے میونسپل کارپوریشن کی حد میں 14 کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں 20، نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 22 جبکہ الہاس نگر میں ایک، میرا بھائندر میں چھ اور تھانے دیہی علاقے میں تین کورونا وائرس سے متاثر افراد ہیں۔ جو ممبئی اور تھانے کے مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

جبکہ بھیونڈی میں ابھی تک ایک بھی کورونا متاثرہ شخص کی تشخیص نہیں ہوسکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details