ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کورونا وائرس سے متعلق ایک کتاب 'کورونا وائرس، اس وبائی امراض کے بارے میں آپ کے لیے کیا جاننا ضروری ہے' کہ لانچ کے موقع پر کہا کہ 'کووڈ 19 جدید تاریخ کا سب سے زیادہ درہم برہم واقعہ ہے اور وبائی امراض کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر ایک 'باہمی تعاون' کی کوشش کی ضرورت ہے۔'
مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا نے جیو میٹ کے ذریعے ایک کتاب لانچ کی ہے، اس کتاب میں کورونا وائرس کے بارے میں جانکاریاں فراہم کی گئی ہیں۔
انٹرنل میڈیسن کے ماہر ڈاکٹر سوپنل پرکھ، ماہر نفسیات مہرا دیسائی اور نیورو سائیکیٹرسٹ کے ماہر ڈاکٹر راجیش ایم پرکھ کی لکھی گئی یہ کتاب پنگیون رینڈم ہاوس نے شائع کی ہے۔
اس کتاب میں وبائی امراض کی تاریخ، ارتقاء اور حقائق کی نشاندہی کی گئی ہے۔