ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے دو دنوں سے 200 سے ذیادہ کورونا کیسز مل رہے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد میں بند کووڈ کیئر سینٹرز کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔
دراصل اورنگ آباد شہر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے، حتیٰ کہ پچھلے 13 دنوں میں ہی کورونا مریضوں کی تعداد 2000 سے زائد ہوگئی ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے کووڈ کیئر سینٹرز کو بند کر دیا گیا تھا لیکن اب مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
وہیں بڑھتے ہوئے کورونا مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کووڈ کیئر سینٹر کے علاوہ پدم پورہ قلع ارک، ایم جی ایم اسپورٹس کامپلیکس کووڈ کیئر سینٹرں کو بھی دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔