اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناگپور: رکن اسمبلی کا فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

ریاست مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی نے ناگپور کے سترنجی پورہ میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

bjp
bjp

By

Published : Apr 13, 2020, 11:09 PM IST

ناگپور ایسٹ کے رکن اسمبلی کرشنا کھوپڑے نے کہا کہ 'انہوں نے میونسپل کمشنر سے بات کی تھی اور سترنجی پورہ میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ ان کے حلقے کے باشندوں نے تعاون نہیں کیا تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب کورونا وائرس پھیلنے کے ابتدائی دنوں میں شہری انتظامیہ نے سروے کیا تھا۔ سترنجی پورہ میں بہت سے کورونا وائرس مثبت مریض پائے گئے ہیں۔ ہفتوں پہلے جب ناگپور میونسپل کارپوریشن سروے کر رہا تھا، وہاں کے باشندوں نے تعاون نہیں کیا تھا۔ اگر وہ اس وقت سروے میں مدد کی پیش کش کرتے تو ہمیں اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔'

کھوپڑے نے کہا کہ 'سترنجی پورہ کا گنجان آباد والا علاقہ فوج کے حوالے کیا جانا چاہئے۔ یہ مرکز نظام الدین میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد کو بھی آگے آنے پر مجبور کرے گا۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details