مہاراشٹر میں مراٹھواڑا کے آٹھ ضلعوں میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ19) کے 343 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
صحت افسروں نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے۔ اس دوران علاقے میں کورونا وائرس سے چھ مریضوں کی موت بھی ہوگئی ہے۔

ضلع ہیڈکوارٹروں سے موصول اعدادو شمار کے مطابق لاتور کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر رہا،جہاں 50 نئے معاملے سامنے آئے اور تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اس کے بعد اورنگ آباد میں 99 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ ناندیل میں 30 معاملے درج کئے گئے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ع
ثمان آباد میں 26 نئے معاملے اور ایک کی موت،جالنا میں 65 نئے معاملے،بیڈ میں 52 نئے معاملے پربھنی میں 18 اور ہنگولی میں تین نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔