اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناسک میں کورونا معاملات 16 ہزار سے تجاوز - 120 معاملات ناسک دیہی علاقوں سے

ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق 'ناسک میں 876 نئے کیس ناسک شہر سے آئے ہیں جبکہ 120 معاملات ناسک دیہی علاقوں سے اور 22 مالیگاؤں سے درج ہوئے ہیں۔'

ناسک میں کورونا معاملات 16 ہزار سے متجاوز
ناسک میں کورونا معاملات 16 ہزار سے متجاوز

By

Published : Aug 4, 2020, 10:18 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ناسک میں پیر کے روز کورونا کے 1،018 نئے معاملات درج ہوئے ہیں جس سے ضلع میں کووڈ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16،603 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 6،724 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 5،706 نمونے منفی اور 1،018 مثبت آئے ہیں۔

ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق 'ناسک میں 876 نئے کیس ناسک شہر سے آئے ہیں جبکہ 120 معاملات ناسک دیہی علاقوں سے اور 22 مالیگاؤں سے درج ہوئے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

ناسک میں 11 افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں جس میں ناسک شہر اور ناسک دیہی علاقوں کے پانچ ۔ پانچ اور مالیگاؤں سے ایک کی موت ہوئی ہے۔ یہاں 16،603 متاثرہ مریضوں میں سے 522 کی موت ہو چکی ہے جبکہ 11،781 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details