دھولیہ: اسکریننگ ٹیسٹ مہم کو اقلیتی علاقوں میں مکمل تعاون - مہاراشٹر میں کورونا
ریاست مہاراشٹر کے شہر دھولیہ میں انتظامیہ کی جانب سے شروع کیے گئے کورونا وائرس اسکریننگ ٹیسٹ مہم کو اقلیتی علاقوں میں بھرپور تعاون حاصل ہے۔ وہیں جمعیت علماء ہند دھولیہ نے اسکریننگ کرنے والے ڈاکٹر اور کارپوریشن کے عملے کا استقبال کیا ہے۔
ریاست مہاراشٹر کے شہر دھولیہ جمعیتہ علماء کے ضلعی صدر مفتی سید محمد قاسم جیلانی کی گزارش پر کارپوریشن انتظامیہ نے مسلم ڈاکٹروں کی ٹیم کو کورونا وائرس اسکریینگ ٹیسٹ مہم میں شامل کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے مسلم ڈاکٹروں کے ذریعے اسکریننگ کئے جانے والی مہم کو اقلیتی علاقوں میں مکمل تعاون ملنے پر راحت کی سانس لی۔ وہیں جمعیتہ علماء ہند دھولیہ شاخ کی جانب سے اسکریننگ کرنے والے ڈاکٹر اور کارپوریشن کے عملے کا استقبال کیا ۔
دھولیہ جمعیتہ علماء کے ضلعی صدر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بقیہ دنوں میں بھی دیگر علاقوں کی عوام بھی انتظامیہ کے ساتھ اسی طرح کا تعاون کریں.
دھولیہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کورونا وبائی بیماری کی روک تھام کے لیے دھولیہ، اکبر چوک، ولی پورہ، مچھلی بازار کے علاوہ دیگر علاقوں میں دو دن کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔انتظامیہ نے دھولیہ شہر کو کورونا سے پاک رکھنے کا عزم لیا ہے۔جس کے لئے گھر گھر جاکر ہر فرد کی اسکریننگ مہم شروع کردی گئی ہے.
اقلیتی سماج میں انتظامیہ کی اس مہم کو لے کر ڈر و خوف کا ماحول بنا ہوا تھا۔اقلیتی سماج تذبذب میں مبتلا تھی۔اقلیتوں میں پائی جانے والی اس بے چینی کو محسوس کرتے ہوئے اور انتظامیہ کی مہم اقلیتی علاقوں میں کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے جمعیتہ علماء کے ضلعی صدر مفتی سید محمد قاسم جیلانی نے کارپوریشن کمیشنر عزیز شیخ اور مئیر چندرکانت سونار سے اس مہم میں مسلم ڈاکٹروں کی ٹیم کو شامل کرنے کی گزارش کی جسے انتظامیہ نے بخوشی قبول کیا۔اس مہم میں 14 مسلم ڈاکٹروں کی ٹیم شامل کی گئی ہے۔
آج بروز بدھ 14 اپریل 2020 کو اقلیتی علاقوں میں مسلم ڈاکٹروں کی ٹیم نے گھر گھرجاکر ہر ایک فرد کی اسکریننگ کی. نیز مفتی سید محمد قاسم جیلانی نے شہریوں سے اپیل کی کہ عوام بقیہ دنوں میں بھی انتظامیہ کا اسی طرح تعاون کریں۔کیونکہ انتظامیہ نےشہر کو کورونا سے پاک رکھنے کا عزم کیا ہے اور ان کے اس عزم کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے دھولیہ میں ابتک ایک بھی کورونا وائرس سے متاثر مریض نہیں ملا ہے. اس طرح کی معلومات دھولیہ جمعیتہ کے رکن مولانا اخلاق قاسم نے ای ٹی وی بھارت کو دی ہے