اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کورونا وائرس مثبت کیسز میں اضافہ ہنوز جاری

اورنگ آباد میں 23681 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب جبکہ 856 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

coronavirus
coronavirus

By

Published : Sep 21, 2020, 5:14 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے 323 نئے پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہزار 419 ہوگئی ہے۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ کافی پریشان ہے۔

اس مہلک وائرس سے اورنگ آباد ضلع میں اب تک 856 افراد ہلاک اور 23 ہزار 681 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں جبکہ 5954 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

کورونا وائرس متاثرین کا اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ بنائے ہیں تاکہ لوگ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں، بہت زیادہ ضروری ہو تبے باہر نکلیں۔ سماجی فاصلے اور ماسک لگائیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی علاقوں کو کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔ کنٹینمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا اور وہاں انتظامیہ کی جانب سے سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details