اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1603 نئے معاملے - مراٹھواڑہ

مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ کے 8 اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1603 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ مزید 42 متاثرین کی موت ہوئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Sep 8, 2020, 1:43 PM IST

حکام نے بتایا ہے کہ مراٹھ وارہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

افسران نے بتایا کہ اس دوران مراٹھواڑہ علاقے میں 38 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

سبھی اضلاع سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق اس دوران بیڑ ضلع میں سب سےزیادہ 10 لوگوں کی موت ہوئی اور 158 نئے معاملے سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیے:شسانت سنگھ کی بہن پرینکا کے خلاف ایف آئی آر درج

وہیں لاتور ضلع میں 9 کیموت اور 247 نئے معاملے، نانڈیڑ میں سات کی موت اور 336 معاملے، عثمان آباد میں پانچ کی موت اور 169 نئے معاملے، اورنگ آباد ضلع میں چار کی موت اور 438 معاملے، پربھنی میں دو کی موت اور 67 معاملے، جالنا میں ایک کی موت اور 156 معاملےاور ہنگولی میں 32 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details