اس کے ساتھ یہاں سرگرم معاملوں کی تعداد 1743 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران پانچ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری کووڈ-19 کے اعدادوشمار کے مطابق نئے معاملوں میں سے 176 معاملے پڈوچیری سے اور کرائیکل سے 19 معاملے سامنے آئے ہیں۔
ان میں سے سرکاری میڈیکل کالج میں 126،جپمر میں 35،کووڈ کیئر سنٹر میں 15 اور کرائیکل سرکاری اسپتال میں 19 افراد کو داخل کرایا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 129 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد چھٹی دے دی گئی۔
ان میں سرکاری میڈیکل کالج سے 31،جپمر سے 10،کووڈ دیکھ بھال مرکز سے 42 اور یانم کے سرکاری اسپتال سے 46 لوگوں کو چھٹی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے:سمیر شرما کی موت پر سنیل پال کا بیان
اس وقت سرکاری میڈیکل کالج میں 237،جپمر میں 442،کووڈ کیئر سنٹر میں 331،پڈوچیری کے باہر سرکاری اسپتال میں تین،کرائیکل سرکاری اسپتال میں 97،یانم میں 119 اور ماہے کے سرکاری اسپتال میں چار لوگوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ 510 مریض گھر پر آئیسولیشن میں علاج کرارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں 4621 لوگ کورونا سے متاثر ہیں اور 2808 مریضوں کو شفایاب ہونے کے بعد چھٹی دے دی گئی اور اب تک 70 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔اس وقت 1233 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
طبی خدمات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر موہن کمار نے ایک واٹس ایپ پوسٹ میں اطلاع دی ہے کہ کل متھیالپیٹ کی ایک 62 سالہ خاتون کی جپمر میں موت ہوگئی تھی۔وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا تھی۔ا سکے علاوہ چار دیگر کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔