ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 58 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مزید 278 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ قابل تشویش یہ ہے کہ فعال کیسز 6.12 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔
مہاراشٹرمیں کورونا کا قہر
ریاست میں نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔
مہاراشٹرمیں کورونا کا قہر
ریاست میں نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس دوران، فعال کیسز کی تعداد میں 19028 کا مزید اضافہ ہونے سے بدھ کو بڑھ کر یہ 612070 تک پہنچ گئی جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
ریاست میں اس دوران کورونا کے سب سے زیادہ (پورے ملک میں) 58952 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 35 لاکھ سے زائد 3578160 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے منگل کو 60212 نئے کیسزسامنے آئے تھے۔