کورونا وائرس (کووڈ 19) وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 19،218معاملے سامنے آنے کے بعد جمعہ کی رات متاثرہ افراد کی تعداد 8.63 لاکھ سے تجاوز کرگئی لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ ، فعال معاملات میں بھی ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ریاست میں اس دوران ، نئے کیسوں کے مقابلے میں شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور اس عرصے کے دوران ، 13،289 مزید مریضوں کے صحت مند ہونے سے نجات پانے والوں کی تعداد 6.25 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے-
سرکاری ذرائع کے مطابق، ریاست میں اب تک 8،63،062 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 378 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 25،964 ہوگئی ہے۔ ریاست میں صحت مند افراد کی کل تعداد 6،25،773 ہوگئی ہے۔