اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: تین ماہ بعد کورونا کے سب سے کم 700 نئے معاملے - مسٹر ٹھاکرے نے ساتھ ہی وارننگ بھی جاری کرتے ہوئے کہا

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں آج کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے صرف 700 نئے معاملے سامنے آئے جو گزشتہ تین ماہ کے دوران سب سے کم ہے جو ایک بڑی راحت کی بات ہے۔

corona's lowest 700 cases in three months in mumbai maharashtra
تین ماہ بعد کورونا کے سب سے کم 700 نئے معاملے

By

Published : Jul 28, 2020, 10:54 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی اور شیوسینا کے سربراہ ادھوٹھاکرے کے بیٹے اور وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے یہ جانکاری دی۔

انہوں نے بتایا کہ ’اچھی خبر، ممبئی میں آج صرف 700 نئے معاملے آئے ہیں اور وہ بھی تب جب ایک دن میں سب سے زیادہ 8776 جانچ کرائی گئی۔ پوری اہلیت سے وائرس کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ تین مہینوں کے بعد ایک بڑی راحت۔‘

مسٹر ٹھاکرے نے ساتھ ہی وارننگ بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’احتیاط کی سطح کو نیچے نہ جانے دیں، اپنا ماسک نیچے مت کریں، صرف نمبر کم ہو۔‘

ممبئی: آر پی ایف جوانوں کی مستعدی سے مسافر کی جان بچی

واضح رہے کہ ممبئی میں 1,021 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد پیر کو بڑھ کر 110,182 ہوگئی جبکہ اموات کی اعداد و شمار 6,132 ہوگئی تھی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 74 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس مدت میں 1,708 اورمریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 81,944 ہوگئی ہے۔

ممبئی میں فی الحال 21,812 معاملے سرگرم ہیں اور ان متاثروں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست کے مقابلے میں ممبئی میں متاثر مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بہتر ہے۔

دارالحکومت میں مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح بڑھ کر 74.37 فیصد ہوگئی ہے جو اتوار کو 73.50 فیصد تھی۔ مریضوں کی اموات کی شرح محض 5.56 فیصد ہے جو اتوار کو 5.58 فیصد تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details