ملک میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں انفیکشن کے 24619 نئے معاملے درج ہونے سے جمعہ کی شب متاثرہ افراد کی تعداد 11.45 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور فعال کیسز تین لاکھ کو عبور کرچکے ہیں۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں کے مقابلے صحت مند افراد کی تعداد میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد 4627 مزید بڑھ کر301752 ہوگئی ہے۔ اس دوران 19522 مزید مریضوں کے صحت مند ہونے سے انفیکشن سے آزاد ہونے والوں کی تعداد کو 812354 ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 1145840 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 398مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 31351 ہوگئی ہے۔