آندھراپردیش 11.8 فیصد کے ساتھ وائرس کے کل کیسز میں دوسرے مقام پر ہے۔ تملناڈو وائرس کے 11 فیصد کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر9.5 فیصد کیسز کے ساتھ کرناٹک چوتھے اور 6.3 فیصد کیسز کے ساتھ اترپردیش پانچویں مقام پر ہے۔
مرکزی صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے سب سے آگے ہے۔
ملک میں وائرس کے کل فعال کیسز میں 26.76 فیصد کیسز تنہا مہاراشٹر کے ہیں۔وائرس کے کل فعال کیسز میں آندھراپردیش میں 11.30 فیصد، کرناٹک میں 11.25 فیصد، اترپردیش میں 6.98 فیصد اور تملناڈو میں 5.83 فیصد ہیں۔