اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں 237 افراد کورونا سے متاثر - اردو نیوز مراٹھواڑہ

مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفتر سے جمع اعدادوشمار کے مطابق ضلع لاتور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثررہا جہاں کورونا وائرس کے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین مریضوں کی موت ہوگئی۔

مراٹھواڑہ میں 237 افراد کورونا سے متاثر
مراٹھواڑہ میں 237 افراد کورونا سے متاثر

By

Published : Feb 18, 2021, 1:55 PM IST

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 237 افراد کے کورونا سے متاثر اور 5 مریضوں کی موت کی رپورٹ ملی ہے۔

یہ اطلاع خطہ کے ہیلتھ افسران نے جمعرات کو دی۔

مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفتر سے جمع اعدادوشمار کے مطابق ضلع لاتور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثررہا جہاں کورونا وائرس کے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین مریضوں کی موت ہوگئی۔

اس کے علاوہ ضلع اورنگ آباد میں 137 اور ضلع بیڈ میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ایک مریض کی موت ہوگئی۔ ضلع جالنہ میں 66 ، ضلع پربھنی میں 27 ، ضلع ناندیڑمیں 24 ، ضلع عثمان آباد میں 17 اور ضلع ہنگولی میں سات افراد کے جان لیوا اور مہلک ترین وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details