اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ: کورونا کے221 نئے کیسز درج - اردو نیوز مہاراشٹر

خطے کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور میں 61 معاملے اور ایک کی موت درج کی گئی، اورنگ آباد میں 48 نئے معاملے اور ایک موت، جلنا میں 27 معاملے اور ایک موت ریکارڈ کی گئی۔

مراٹھواڑہ: کورونا کے221 نئے کیسز درج
مراٹھواڑہ: کورونا کے221 نئے کیسز درج

By

Published : Jan 15, 2021, 2:22 PM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ- 19 کے 221 نئے کیس سامنے آئے اور چار افراد کی موت ہوئی۔

صحت اہلکاروں نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔

تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ خطے کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور میں 61 معاملے اور ایک کی موت درج کی گئی، اورنگ آباد میں 48 نئے معاملے اور ایک موت، جلنا میں 27 معاملے اور ایک موت ریکارڈ کی گئی۔

پربھنی ضلع میں 25 معاملے اور ایک موت، عثمان آباد میں 19 معاملے، بیڑ میں 17، ناندیڑ میں 14 اور ہنگولی میں 10 معاملے سامنے آئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں 3579 کورونا معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور 70 اموات ہوئی ہیں، ان میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1981623 ہے اور 50291 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details