اردو

urdu

By

Published : Jan 17, 2021, 12:36 PM IST

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کوروناکے 153 نئےکیسزدرج

مراٹھواڑہ علاقے کے ضلع ہیڈ کوارٹروں سے یکجا کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق علاقے کے 8 اضلاع سے بیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں انفیکشن کے 37 نئے معاملے سامنے آئے اور ایک مریض کی جان گئی۔

مراٹھواڑہ میں کوروناکے 153 نئےکیسزدرج
مراٹھواڑہ میں کوروناکے 153 نئےکیسزدرج

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 153 لوگوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی وہیں تین مزید مریض اپنی جان گنوا بیٹھے۔

صحت افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

مراٹھواڑہ علاقے کے ضلع ہیڈ کوارٹروں سے یکجا کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق علاقے کے 8 اضلاع سے بیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں انفیکشن کے 37 نئے معاملے سامنے آئے اور ایک مریض کی جان گئی۔

اس کے علاوہ اورنگ آباد میں 25 اور جالنا میں 9 نئے معاملے درج کئے گئے اور ایک ایک متاثر کی موت ہوگئی ہے۔ لاتور میں 42، نانڈیڑ میں 19، پربھنی میں 14 اور ہنگولی میں سات لوگوں کی انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details