مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں ایک بار پھر جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا پھیلتی جارہی ہے جس سے خطہ میں موذی وبا کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔
مراٹھواڑہ میں کورونا سے 15 افراد ہلاک
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ میں کورونا وائرس کے 1274 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 15 مریضوں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع خطہ کے ہیلتھ افسران نے بدھ کے روز دی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ میں کورونا وائرس کے 1274 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 15 مریضوں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع خطہ کے ہیلتھ افسران نے بدھ کے روز دی۔
خطہ کے سبھی ضلع ہیڈکوارٹر سے دستیاب تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں وائرس کے 550 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور آٹھ افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع پربھنی میں 59 نئے کیسز اور تین افراد کی موت ، ضلع ناندیڑ میں 225 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، ضلع جالنہ میں 182 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، ضلع ہنگولی میں 44 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، ضلع عثمان آباد میں 38 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ ضلع بیڑ میں 74 اور ضلع لاتور میں 83 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔