اردو

urdu

ETV Bharat / state

Corona Virus in Maharashtra: مہاراشٹر میں کورونا کے 2,279 نئے معاملے، 6 نئی اموات - مہارا شٹر میں کورونا کیسز

مراٹھواڑہ علاقے سے 112 فعال معاملات کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے 41 اورنگ آباد ضلع، 31 جالنہ، 20 عثمان آباد، 10 ناندیڑ، 9 بیڈ اور ایک ہنگولی سے تصدیق ہوئی ہے۔ Corona Virus in Maharashtra

مہاراشٹر میں کورونا کے 2,279 نئے معاملے، 6 نئی اموات
مہاراشٹر میں کورونا کے 2,279 نئے معاملے، 6 نئی اموات

By

Published : Jul 20, 2022, 11:48 AM IST

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,279 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور چھ نئی اموات ہوئیں۔ یہ معلومات بدھ کو ہیلتھ بلیٹن میں دی گئی۔ نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 80,22,781 ہو گئی ہے جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 1,48,032 ہو گئی ہے۔ Corona Virus in Maharashtra
اسی عرصے میں 2 ہزار 279 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 78 لاکھ 59 ہزار 960 ہو گئی ہے۔ اس مدت کے دوران ریاست میں صحت یاب ہونے کی شرح 97.97 فیصد ریکارڈ کی گئی اور شرح اموات 1.84 فیصد پر برقرار ہے۔
بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اس وقت 14,789 ایکٹیو کیسز ہیں اور اس کے مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
دریں اثنا، ریاست کے مراٹھواڑہ علاقے سے 112 فعال معاملات کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے 41 اورنگ آباد ضلع، 31 جالنا، 20 عثمان آباد، 10 ناندیڑ، 9 بیڈ اور ایک ہنگولی سے تصدیق ہوئی ہے۔


یواین آئی


ABOUT THE AUTHOR

...view details