اردو

urdu

ETV Bharat / state

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس سے مزید 21 ہلاکتیں - مراٹھواڑہ کی خبریں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس وبا سے 21 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ خطے میں کورونا کے 684 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

image
image

By

Published : Oct 16, 2020, 12:01 PM IST

مراٹھواڑہ خطہ کے ضلع عثمان آباد میں 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چھ افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ناندیڑ میں 94 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔

ضلع لاتور میں 94 نئے کیسز اور پانچ اموات، ضلع اورنگ آباد میں 206 نئے کیسز اور چار اموات ، ضلع جالنہ میں 76 نئے کیسز اور ایک موت ، ضلع بیڑ میں 129، ضلع پربھنی میں 24 اور ضلع ہنگولی میں 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دریں اثنا ریاست مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس کے 15.64 لاکھ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 41،196 افراد کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

ریاست میں کورونا وائرس کے 13.30 لاکھ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ فی الوقت ریاست میں کورونا وائرس کے 1.92 لاکھ ایکٹیو کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details