اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ - کورونا وائرس کی خبر

بھیونڈی شہر میں اس مہلک وبأ کے سبب اب تک 83 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ 692 مریض ابھی بھی ممبئی اور مضافاتی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

image
image

By

Published : Jun 24, 2020, 12:36 PM IST

مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی شرح میں دن بہ دن تشویشناک اضافہ کو دیکھتے ہوئے شہریوں میں زبردست سراسیمگی کا ماحول ہے۔

بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز شہر میں کورونا وائرس کے 71 اور منگل کو 122 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد شہر میں کل مریضوں کی تعداد ایک ہزار 239 ہوگئی ہے۔

بھیونڈی شہر میں اس مہلک وبأ کے سبب اب تک 83 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ 692 مریض ابھی بھی ممبئی اور مضافاتی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

اب تک راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر 464 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں اور متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آنے والے 515 افراد کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔

تین دن قبل بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کا عہدہ سنبھالنے والے آئی اے ایس ڈاکٹر پنکج آشیا کورونا وائرس وبأ پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی کورونا متاثر مریضوں کی تعداد اور اس وبأ سے متاثر مریضوں کی ہلاکت پر قابو پانے میں میونسپل انتظامیہ اور محکمہ صحت ناکام ثابت ہورہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details